Maktaba Wahhabi

244 - 279
یہی وہ شرک اکبر ہے جس کے سلسلہ میں ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ أَنْ یُشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذَلِکَ لِمَنْ یَّشَائُ وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرَیٰ إِثْماً عَظِیْماً﴾[1] یقینا اللہ تعالیٰ اس چیز کو نہیں معاف کرتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے‘ اوراس کے علاوہ گناہ جس کے لئے چاہے بخش دیتا ہے،اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا۔ مشرکین کو ان کی عقل اور سمجھ بوجھ کے مطابق حکیمانہ گفتگو کے ذریعہ اللہ کی دعوت دی جائے گی،درج ذیل مباحث میں اس کی مزید وضاحت ہوگی: مبحث اول:اللہ کی الوہیت پر ٹھوس عقلی دلائل ان قطعی دلائل وبراہین میں سے جن کی وضاحت ایسے شخص کے لئے مناسب ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں کو معبود بنالیا‘ اللہ عزوجل کا درج ذیل فرمان بھی ہے: ﴿أَمِ اتَّخَذُوْا آلِھَۃً مِّنَ الْأَرْضِ ھُمْ یُنْشِرُوْنَ لَوْ کَانَ فِیْھِمَا
Flag Counter