Maktaba Wahhabi

62 - 279
مبحث پنجم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ توحید کی تمام قسموں کو شامل ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی تمام مخلوقات پر الوہیت اور عبودیت کا حقدار ہے،چنانچہ صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی کے لئے ساری عبادتیں کرنا اور پورے دین کو اللہ کے لئے خالص کر دینا ہی تو حید الوہیت ہے،اور یہی کلمۂ ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ کا معنیٰ و مفہوم ہے،اور یہ توحید کی تمام قسموں ([1]) کو شامل اور مستلزم ہے،کیونکہ توحید کی دو قسمیں ہیں: الف۔ توحید خبری علمی اعتقادی۔ یہ تو حید معرفت اور اثبات ہے،اور یہی تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات بھی ہے،یہ ذات باری تعالیٰ،اس کی صفات،اس کے افعال،اس کے اسماء،اس کے اپنی مشیت کے مطابق اپنے بندوں سے اپنی کتابوں کے ذریعہ کلام کرنے کی حقیقت کے اثبات کا نام ہے،اور اس کی قضاء وقدر اور اس کی
Flag Counter