Maktaba Wahhabi

90 - 279
شرط المحبۃ أن توافق مــن تحب علی محبتہ بلا عصیانِ فإذا ادعیت لہ المحبۃ مع خلا فک ما یحب فأنت ذو بھتانِ أتحب أعداء الحبیب وتدعي حباً لہ ما ذاک في إمــــکانِ وکذا تعادي جاھـداً أحبابہ أین المحــبۃ یا أخا الشیطانِ محبت کی شرط یہ ہے کہ تم بلا چوں چرا اپنے محبوب کی مرضی میں اس کی اطاعت کرو ‘اگرتم نے اس سے محبت کا دعویٰ کیا اور اس کی مرضی کی خلاف ورزی بھی کرتے رہے‘ تو اپنی محبت کے دعوے میں جھوٹے ہو۔کیا تم ایک طرف محبوب کے دشمنوں سے والہانہ محبت رکھتے ہو اورپھر اُس سے محبت کے دعوے بھی کرتے ہو‘ ایسا تو کسی بھی طرح ممکن نہیں،اسی طرح اُس کے محبوبوں سے سخت دشمنی رکھتے ہو! شیطان کے بھائی کہاں ہے محبت! اے اللہ ! ہم تجھ سے تیری محبت‘ تجھ سے محبت کرنے والوں سے محبت ‘ اور تیری محبت سے قریب کرنے والے ہر عمل سے محبت کا سوال کرتے ہیں۔ آٹھویں شرط:اللہ کے علاوہ دیگر معبودان باطلہ کا کفر و انکار۔ یعنی غیر اللہ کی عبادت سے براء ت کا اظہار کرے اور اسے باطل سمجھے‘ جیساکہ ارشاد باری ہے:
Flag Counter