Maktaba Wahhabi

137 - 279
چھٹی قسم:پانی کا چشمہ بہانا اور کھانے‘پینے اور پھلوں میں اضافہ: الف- پانی کا ابل پڑنا اور پینے کی اشیاء میں برکت: اس قسم کا معجزہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت زیادہ پیش آیا([1])،چند مثالیں حسب ذیل ہیں: ۱- حدیبیہ میں کو لوگوں کو پیاس کی شدت محسوس ہوئی‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالہ میں اپنا دست مبارک رکھا‘ آپ کی انگلیوں کے درمیان سے چشمہ کے مثل پانی ابلنے لگا‘ لوگوں نے پیا اور وضو کیا،جابر سے کسی نے پوچھا:آپ کتنے لوگ تھے؟ انہوں نے جواب دیا:ویسے تو ہم پندرہ سو لوگ تھے‘ لیکن اگر ایک لاکھ بھی ہوتے تو پانی ہمارے لئے کافی ہوتا۔[2] ۲- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک تشریف لائے‘ آپ نے دیکھا کہ اس کا چشمہ
Flag Counter