Maktaba Wahhabi

150 - 279
حقیقت یہ ہے کہ ایک عقلمند اور انصاف پسند شخص ان معجزات اور روشن دلائل کے سامنے حیرت زدہ اور مبہوت ہوکر رہ جائے گا‘ اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارۂ کار نہ ہوگا کہ ’’أشہد أن لا إلٰہ إلا اللہ وأن محمداً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کہہ کر حلقہ بگوش اسلام ہو جائے۔ مبحث چہارم:امت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق ۱- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سچا ایمان اورآپ کی لائی ہوئی شریعت میں آپ کی تصدیق ‘ ارشاد باری ہے: ﴿فَآمِنُوا بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا ۚ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ﴾[1] تو تم اللہ پر‘ اس کے رسول پر اور اس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے‘ اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
Flag Counter