Maktaba Wahhabi

18 - 279
مبحث دوم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کا معنیٰ و مفہوم ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کے معنیٰ ہیں ’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ‘[1] در حقیقت کلمۂ توحید کا معنیٰ یہی ہے کہ ’’اللہ واحد کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ‘ اللہ واحد ہی تنہا سچا معبود ہے جس کا کوئی شریک نہیں،ارشاد باری ہے: ﴿شَهِدَ اللّٰہُ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾[2] اللہ تعالیٰ،فرشتے اور اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اور وہ عدل کو قائم رکھنے والا ہے‘ اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter