Maktaba Wahhabi

147 - 279
نویں قسم:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کی قبولیت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں فرمائیں اور ان کی قبولیت کا مشاہدہ روز روشن کی طرح کیا گیا‘ بے شمار ہیں،یہاں ان میں سے اکثر کے ذکر کرنے کی گنجائش نہیں ‘چند دعائیں بطور مثال درج ذیل ہیں: ۱- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے لئے دعاء کرتے ہوئے فرمایا: ((اللھم أکثر مالہ،وولدہ،وبارک لہ فیما أعطیتہ([1])،﴿وأطل حیاتہ،واغفر لہ﴾ [2] اے اللہ انہیں زیادہ مال اور خوب اولاد عطا فرما،اور انہیں جو کچھ عطا کر اس میں برکت دے،انہیں لمبی زندگی دے،اور ان کی بخشش فرما۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء کے نتیجے میں ) اللہ کی
Flag Counter