Maktaba Wahhabi

97 - 279
جائے۔[1] چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر ایمان لانا اور قولی ‘عملی اور اعتقادی طور پراس کی تابعداری کرنا واجب ہے۔ جیسے اللہ‘ اس کے فرشتوں ‘ اس کی کتابوں ‘ اس کے رسولوں ‘ یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر ایمان لانا‘ اسی طرح ارکان اسلام:کلمۂ شہادت‘ نماز‘زکاۃ‘ روزہ‘ حج اور اس کے علاوہ دیگر تمام چیزیں جنہیں اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ مشروع قرار دیا ہے جیسے احسان کی تمام قسمیں وغیرہ ان کی مکمل انجام دہی کرنا۔[2] مبحث دوم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا وجوب یہ دین اسلام کے ان تین بنیادی اصولوں میں ایک ہے جن کا جاننا ہر مسلمان پر واجب ہے‘ اور وہ یہ ہیں:بندہ کا اپنے رب کو جاننا‘ اپنے دین کو جاننا اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جاننا۔[3]
Flag Counter