Maktaba Wahhabi

235 - 279
کافر ہے‘کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((العَهدُ الذي بَينَنا وبَينَهُم الصلاةُ،فمن تَرَكَها فَقَد كَفَرَ)) [1] ہمارے اور ان کے درمیان جو عہد ہے وہ نماز ہے‘ جس نے اسے ترک کردیا اس نے کفر کیا۔ نیز ارشاد ہے: ’’ بينَ الرَّجلِ وبينَ الكُفرِ والشِّركِ تَركُ الصَّلاةِ ‘‘[2] آدمی اور کفر وشرک کے درمیان نماز چھوڑنے کا فرق ہے۔ اسی طرح اگر کوئی قرآن کریم کی بے حرمتی یا بے ادبی کرے‘ یاکوئی قبروں کا طواف کرے،یا ان میں مدفون لوگوں کی عبادت کرے‘ یہ تما م چیزیں عملی ارتداد ہیں ‘ الا یہ کہ کسی کی نیت وہاں اللہ کی عبادت کی ہو تو وہ بھی بدترین قسم کی بدعت ہے‘ لیکن ایسا کرنے والا شخص اسلام سے خارج نہ ہوگا بلکہ دوسری قسم
Flag Counter