Maktaba Wahhabi

111 - 279
معجزہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے ‘ کسی دوسرے نبی کو ایسا معجزہ نہیں دیا گیا؛ کیونکہ ہر نبی کو ایک خاص معجزہ دیا جاتا تھا جس سے اُس کی قوم کو چیلنج ہو تا تھا‘ اسی طرح ہر نبی کا معجزہ اس کی قوم کی حالت کے اعتبار سے ہوا کرتا تھا؛ اسی لئے چونکہ فرعون کی قوم میں جادو عام تھا اس لئے موسیٰ علیہ السلام جادو گروں کی صورت میں عصا لے کر آئے ‘ لیکن وہ عصا جادوگروں کے سارے کرتبوں کو نگل جاتاتھا،بعینہ اسی طرح کسی اور نبی کا معجزہ نہ تھا۔ عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں طبابت اور اطباء کا بڑا زور اور چرچا تھا اس لئے وہ اسی قبیل کا ایسا معجزہ لیکر آئے جس سے اطباء حیران و ششدر رہ گئے،جیسے مردوں کو زندہ کرنا‘پیدائشی اندھوں اور برص کی بیماری والوں کو شفایاب کرنا وغیرہ‘ یہ ساری چیزیں طبابت ہی کی جنس سے تھیں لیکن اس حد تک ان کی رسائی نہ ہوئی تھی۔ اسی طرح چونکہ اہل عرب فصاحت و بلاغت اور زبان دانی کے ماہر تھے‘ اس لئے اللہ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کریم جیسا عظیم معجزہ عطا فرمایا،[1]جس
Flag Counter