Maktaba Wahhabi

112 - 279
کے بارے میں ارشاد باری ہے: ﴿لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۖ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ﴾[1] اس (قرآن کریم) کے پاس باطل پھٹک بھی نہیں سکتا ‘ نہ اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے‘ یہ حکمتوں والے خوبیوں والے اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ لیکن تمام معجزات میں قرآن کریم کے معجزہ کی ایک نمایاں امتیازی شان ہے‘ کیونکہ وہ صدیوں سے ایک زندہ جاوید دائمی حجت وبرہان کی شکل میں قائم و دائم ہے‘ جبکہ دیگر انبیاء کے معجزات کی تاثیر ان کی زندگیوں ہی میں ختم ہوگئی‘ اب صرف اُن کی خبریں باقی ہیں ‘ لیکن قرآن کریم ہمیشہ ہمیش ٹھوس دلیل و برہان کی شکل میں قائم رہے گا جیسے سننے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن رہاہو‘ اُس کی اِسی پیہمی و پائیداری کی بنا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( فأرجو أن أکون أکثرھم تابعاً یوم القیامۃ)) [2]
Flag Counter