نفی ہے، بیٹھ کر دعا کرنے کا جواز موجود ہے۔ جواب : یہ مفہوم کئی وجوہ سے نادرست ہے : 1.احناف کی کسی معتبر کتاب میں یہ مفہوم ذکرنہیں ۔ 2.یہاں ’’قیام‘‘ کا معنی کھڑے ہونا نہیں ، بلکہ ٹھہرنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿وَلَا تَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ﴾(التّوبۃ : 84) ’’آپ منافقین میں سے کسی کی قبر پر مت ٹھہریں ۔‘‘ یہ مطلب نہیں کہ منافقین کی قبروں پر کھڑے نہیں ہو سکتے، بیٹھ کر دعا کر سکتے ہیں ، بلکہ یہاں قیام سے مراد ٹھہرنا ہے کہ آپ ان کی قبروں پر دعا کے لیے نہیں ٹھہر سکتے۔ جنازہ کے متصل بعد بالالتزام دعا کے دلائل : اب جنازہ کے متصل بعد دعا پر پیش کئے جانے والے دلائل کا جائزہ لیتے ہیں ؛ دلیل نمبر1 ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے : ﴿أُجِیبُ دَعوَۃَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ﴾(البقرۃ :186) ’’میرا بندہ جب بھی مجھ سے دعا کرے، میں اس کی دعا قبول کرتاہوں ۔‘‘ 1.عمومی دلائل سے اس کا ثبوت پیش کرنا درست نہیں ہے ۔ 2.نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام جو قرآن کے مفاہیم ومطالب سب سے |