Maktaba Wahhabi

95 - 354
نمازِ جنازہ کے بعد دُعا نماز جنازہ کے فوراً بعد ہاتھ اٹھا کر میت کے لیے بالالتزام اجتماعی دعا کرنا بدعت ہے، قرآن وحدیث میں اس کی اصل نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، خلفائے راشدین، صحابہ کرام، تابعین عظام، ائمہ دین اور سلف صالحین سے یہ ثابت نہیں ۔ صحابہ کرام جو سب سے بڑھ کر قرآن وحدیث کے معانی، مفاہیم ومطالب اور تقاضوں کو سمجھنے والے اور ان کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھالنے والے تھے، انہوں نے اس کا اہتمام نہیں کیا۔ دلائل ملاحظہ ہوں : 1.علامہ ابن نجیم حنفی رحمہ اللہ (970ھ)لکھتے ہیں : لَا یَدْعُو بَعْدَ التَّسْلِیمِ ۔ ’’نماز ِ جنازہ کا سلام پھیرنے کے بعد دعا نہ کرے۔‘‘ (البحر الرّائق : 7/183) 2.علامہ طاہر بن احمد بخاری رحمہ اللہ (542ھ) لکھتے ہیں : لَا یَقُوْمُ بِالدُّعَائِ فِي قِرَائَۃِ الْقُرْآنِ لأَِجَلِ الْمَیِّتِ بَعْدَ صَلَاۃِ الْجَنَازَۃِ وَقَبْلَھَا لَا یَقُوْمُ بِالدُّعَائِ بَعْدَ صَلَاۃِ الْجَنَازَۃِ ۔ ’’نماز جنازہ سے پہلے اور بعد میت پر قرآن پڑھنے کے لیے مت ٹھہرے
Flag Counter