Maktaba Wahhabi

314 - 354
میت کی طرف سے نماز میت کی طرف سے نماز پڑھنا غیر ثابت ہے، اس کے متعلق ایک روایت منقول ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا : مَنْ یَّضْمَنُ لِي مِنْکُمْ أَنْ یُصَلِّيَ لِي فِي مَسْجِدِ الْعَشَّارِ رَکْعَتَیْنِ، أَوْ أَرْبَعًا، وَّیَقُولَ : ہٰذِہِ لِـأَبِي ہُرَیْرَۃَ؟ ’’کون ضمانت دیتا ہے کہ وہ مسجد عشار میں دو یا چار رکعت پڑھے گا، پھر کہے گا کہ یہ ابوہریرہ کے لیے ہیں ؟‘‘ (سنن أبي داوٗد : 4308) روایت ضعیف ہے۔ ابراہیم بن صالح بن درہم باہلی کمزور راوی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : لَا یُتَابَعُ عَلَیْہِ ۔’’اس کی روایات کی متابعت نہیں کی جاتی۔‘‘ (التّاریخ الکبیر : 1/293) امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ’’الضّعفاء والمتروکون‘‘ (26) میں ذکر کیا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : فِیہِ لِیْنٌ ۔’’اس میں کمزوری ہے۔‘‘ (الکاشف : 1/38) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : فِیہِ ضُعْفٌ ۔’’اس میں ضعف ہے۔‘‘ (تقریب التّہذیب :186)
Flag Counter