Maktaba Wahhabi

346 - 354
زبان سے نیت لغوی معنی : نیت کے لغوی معنی قصد و ارادہ کے ہیں ۔ اصطلاحی تعریف : علامہ بیضاوی رحمہ اللہ (۶۸۵ھ) لکھتے ہیں : اَلشَّرْعُ خَصَّصَہَا بِالْإِرَادَۃِ الْمُتَوَجِّہَۃِ نَحْوَ الْفِعْلِ ابْتِغَائً لِّوَجْہِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَامْتِثَالًا لِّحُکْمِہٖ ۔ ’’شریعت میں نیت کسی کام کے ارادے کا نام ہے، جس میں اللہ کی رضا اور اس کے حکم کی بجا آوری مقصود ہو۔‘‘ (تحفۃ الأبرار : 1/20) علامہ کاسانی حنفی رحمہ اللہ (۵۸۷ھ) لکھتے ہیں : اَلنِّیَّۃُ ہِيَ الْإِرَادَۃُ، فَنِیَّۃُ الصَّلَاۃِ ہِيَ إرَادَۃُ الصَّلَاۃِ لِلّٰہِ تَعَالٰی عَلَی الْخُلُوصِ، وَالْإِرَادَۃُ عَمَلُ الْقَلْبِ . ’’نیت ارادے کا نام ہے، لہٰذا نماز کی نیت یہ ہے کہ اللہ کے لیے خلوص دل سے نماز کا قصد کریں اورارادہ دل کا عمل ہے۔‘‘ (بدائع الصّنائع : 1/127)
Flag Counter