الحاصل : نماز جنازہ کے متصل بعد دعا کے ثبوت میں پیش کئے جانے والے دلائل کا اختصار یوں ہے : ٭ پہلی دو آیات اور تین احادیث کا اس مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ ٭ چھٹی دلیل کے تحت پیش کی گئی حدیث موضوع من گھڑت ہے۔ ٭ ساتویں میں مذکور حدیث ’’ضعیف‘‘ ہونے کے ساتھ ساتھ موضوع سے خارج بھی ہے، کیونکہ اس میں چوتھی تکبیر کے بعد اور سلام سے پہلے دعا کا ذکر ہے ۔ ٭ آٹھویں اور نویں دلیل کے تحت ذکر کی گئی احادیث بھی من گھڑت اور سخت ’’ضعیف‘‘ ہیں ۔ ٭ دسویں اور گیارہویں دلیل میں پیش کردہ حدیث کا جنازہ کے متصل بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا سے کوئی تعلق نہیں ۔ مذکورہ بحث سے ثابت ہوا کہ جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا قرآن وسنت میں ثبوت نہیں ، بلکہ یہ بعد کے ادوار کی ایجادہے۔ دس سوال اب اس موضوع پر دس سوالات پیش کئے جاتے ہیں ، ان کو حل کیجئے: 1.نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز جنازہ کے فوراً بعد دعا کے جواز میں نص صریح ذکر کریں ! 2.نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز ِ جنازہ کے متصل بعد اجتماعی ہیئت کے ساتھ دعا |