کرنے کے ثبوت پر کم از کم ایک ’’ضعیف‘‘ حدیث ذکرکر دیں ، جس میں نماز ِ جنازہ کے متصل بعد اجتماعی دعا کی صراحت ہو ! 3.کسی ایک بھی صحابی سے نماز ِ جنازہ کے متصل بعد دعا کرنا باسند صحیح ثابت کریں ! 4.کسی صحابی ٔ رسول سے نماز ِ جنازہ کے متصل بعد دعا کرنے کا ثبوت کسی ’’ضعیف‘‘ روایت سے ثابت کریں ، جس میں نماز ِ جنازہ کے متصل بعد دعا کی صراحت موجود ہو! 5.نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی موضوع (من گھڑت) حدیث سے نماز جنازہ کے فوراً بعد دعا کا ثبوت بیان کریں ! 6.کسی صحابی سے موضوع (من گھڑت ) روایت ہی پیش کریں ، جس میں ذکر ہو کہ انہوں نے نماز ِ جنازہ کے فوراً بعد دعا کی تھی ! 7.امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے باسند صحیح نماز جنازہ کے متصل بعد دعا کا جواز ثابت کریں ! 8.احناف کی کسی معتبر ترین کتاب سے اس کا جواز ذکر کریں ! 9.کسی ثقہ امام سے نماز جنازہ کے فوراً بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا باسند صحیح ثابت کریں ! 10.کسی ثقہ امام کا نام بتائیں ، جس نے ان مذکورہ دلائل سے نماز جنازہ کے فوراً بعد دعا کا جواز ثابت کیا ہو یا ایسا باب قائم کیا ہو ! |