Maktaba Wahhabi

56 - 354
یَقُومَ دَلِیلٌ عَلَی الْـأَمْرِ ۔ ’’دین صرف وہی ہے، جسے اللہ نے مشروع قرار دیاہے۔ عبادات میں قاعدہ یہ ہے کہ جب تک کسی دینی امر پر دلیل شرعی قائم نہ ہو جائے، وہ باطل ہے۔‘‘ (إعلام المؤقعین : 1/344) حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ)لکھتے ہیں : بَابُ الْقُرُبَاتِ یُقْتَصَرُ فِیہِ عَلَی النُّصُوصِ، وَلَا یُتَصَرَّفُ فِیہِ بِأَنْوَاعِ الْـأَقْیِسَۃِ وَالْآرَائِ ۔ ’’قرب ِ الٰہی کے کام نصوصِ شرعیہ پر موقوف ہیں ۔ ان میں کسی قسم کی قیاس وآرا کا عمل دخل نہیں ۔‘‘(تفسیر ابن کثیر : 4/401) علامہ شاطبی رحمہ اللہ (790ھ)لکھتے ہیں : لَا تَجِدُ مُبْتَدِعًا مِمَّنْ یُنْسَبُ إِلَی الْمِلَّۃِ إِلَّا وَہُوَ یَسْتَشْہِدُ عَلٰی بِدْعَتِہٖ بِدَلِیلٍ شَرْعِيٍّ، فَیُنْزِلُہٗ عَلٰی مَا وَافَقَ عَقْلَہٗ وَشَہْوَتَہٗ ۔ ’’ آپ اسلام کی طرف منسوب ہر بدعتی کو ایسا ہی پائیں گے کہ وہ اپنی بدعت پر دلیل شرعی سے استدلال کرتا ہے، پھر اسے اپنی عقل وخواہش کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔‘‘ (الاعتصام : 1/134) گیارہویں کے بدعت ہونے پر ایک دوسری دلیل : یاد رہے کہ عبادات کے لیے وقت یاجگہ کا تعین کرنا شریعت کا حق ہے، بندوں کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ عبادات کے لیے جگہ یا وقت کا تقرر کرتے رہیں ۔ سلف
Flag Counter