Maktaba Wahhabi

303 - 354
تابوت کے نقش و نگار کو دیکھ کر بھلا موت یاد آتی ہے ؟ شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ (1176ھ) لکھتے ہیں : مِنْ أَعْظَمِ الْبِدَعِ مَا اخْتَرَعُوْا فِي أَمْرِ الْقُبُوْرِ، وَاتَّخَذُوْہَا عِیْدًا ۔ ’’ان مشرکین نے سب سے بڑی بدعت قبروں کی صورت میں ایجاد کی ہے اور ان قبروں پر میلے رچا لیے ہیں ۔ ‘‘ (تفہیمات الہٰیہ، جلد 2 ص64) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ)لکھتے ہیں : لَیْسَ الِاعْتِقَادُ لِي وَلَا لِمَنْ ہُوَ أَکْبَرُ مِنِّي؛ بَلِ الِْاعْتِقَادُ یُؤْخَذُ عَنِ اللّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی وَرَسُولِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَا أَجْمَعَ عَلَیْہِ سَلَفُ الْـأُمَّۃِ، یُؤْخَذُ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ تَعَالٰی، وَمِنْ أَحَادِیثِ الْبُخَارِيِّ وَمُسْلِمٍ وَغَیْرِہِمَا مِنَ الْـأَحَادِیثِ الْمَعْرُوفَۃِ وَمَا ثَبَتَ عَنْ سَلَفِ الْـأُمَّۃِ ۔ ’’عقیدہ نہ میرا اپنا ہے، نہ میرے کسی بڑے کا، بلکہ عقیدہ تو اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلاف امت کے اجماع سے اخذ کیا جاتا ہے، یعنی عقیدہ کتاب اللہ، بخاری ومسلم وغیرہما کی صحیح احادیث اور اسلاف امت سے ثابت شدہ (اجماعی) اقوال سے لیا جائے گا۔‘‘ (مجموع الفتاوٰی : 3/203) حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) لکھتے ہیں :
Flag Counter