Maktaba Wahhabi

290 - 354
میں جعفر رضی اللہ عنہ کے بعد ناچا۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 1/108، السّنن الکبرٰی للبیہقي : 6/8، 10/226) اس کی تین سندیں ہیں ، ایک مسند احمد میں اور دو بیہقی میں ، لیکن سب ضعیف ہیں ۔ امام احمد رحمہ اللہ والی سند ابو اسحاق سبیعی کے عنعنہ کی بنا پر ’’ضعیف‘‘ ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ نے اس کی دو سندیں پیش کی ہیں ۔ پہلی سند(8/6-5) میں 1.عبد اللہ بن محمد (بن سعید) بن ابی مریم سخت ’’ضعیف‘‘ ہے۔ امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیْدِ بْنِ أَبِي مَرْیَمَ مِصْرِيٌّ، یُّحَدِّثُ عَنِ الْفِرْیَابِيِّ وَغَیْرِہٖ بِالْبَوَاطِیْلِ ۔ ’’عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابی مریم مصری ہے۔ یہ فریابی وغیرہ سے باطل روایات بیان کرتا ہے۔‘‘ نیز لکھتے ہیں : ’’یہ عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابی مریم یاتو اتنا غیر حاضر دماغ تھا کہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ اس کے سر سے کیا نکل رہا ہے یا پھر جان بوجھ کر جھوٹ بولتا تھا، کیونکہ میں نے جو احادیث یہاں ذکرنہیں کیں ، ان میں بھی اس کی کئی غیر محفوظ احادیث دیکھی ہیں ۔‘‘ (الکامل في ضعفاء الرّجال : 4/255) علامہ ہیثمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
Flag Counter