Maktaba Wahhabi

253 - 354
’’بعض حرام کام یہ ہیں : قبر پر اعتکاف، اس کے پاس مجاور بن کر بیٹھنا، اس کی خدمت کرنا، اس پر یوں پردے لٹکانا کہ گویا وہ اللہ کا گھر کعبہ ہو۔‘‘ (اقتضاء الصّراط المستقیم، ص 267) نیز فرماتے ہیں : مِنْہُمْ مَّنْ یُّعَلِّقُ عَلَی الْقَبْرِ الْمَکْذُوبِ أَوْ غَیْرِ الْمَکْذُوبِ، مِنَ السُّتُورِ وَالثِّیَابِ، وَیَضَعُ عِنْدَہٗ مِنْ مَّصُوغِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ، مَا قَدْ أَجْمَعَ الْمُسْلِمُونَ عَلٰی أَنَّہٗ لَیْسَ مِنْ دِینِ الْإِسْلَامِ ۔ ’’بعض لوگ جعلی یا اصلی قبر پر پردے اور کپڑے لٹکاتے ہیں اور اس کے پاس سونے، چاندی کے زیورات رکھتے ہیں ۔ مسلمانوں کا اتفاق واجماع ہے کہ ان چیزوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔‘‘ (اقتضاء الصّراط المستقیم، ص 384) شیخ الاسلام رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں : قَدِ اتَّفَقَ أَئِمَّۃُ الدِّینِ عَلٰی أَنَّہٗ لَا یُشْرَعُ بِنَائُ الْمَسَاجِدِ عَلَی الْقُبُورِ، وَلَا أَنْ تُعَلَّقَ عَلَیْہَا السُّتُورُ ۔ ’’ائمہ دین کا اتفاق ہے کہ قبروں پر مسجدیں بنانا اور ان پر پردے لٹکانا جائز نہیں ۔‘‘ (جامع الرسائل : 1/54) علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (751ھ)فرماتے ہیں : مِنْہَا مُشَابَہَۃُ عِبَادَۃِ الْـأَصْنَامِ بِمَا یُفْعَلُ عِنْدَہَا، مِنَ الْعُکُوفِ عَلَیْہَا، وَالْمُجَاوَرَۃِ عِنْدَہَا، وَتَعْلِیقِ السُّتُورِ عَلَیْہَا وَسَدَانَتِہَا،
Flag Counter