Maktaba Wahhabi

250 - 354
کے یہ معنی(جو اہل بدعت نے کیے ہیں ) کسی صورت درست نہیں ہو سکتے، بلکہ سلف کا ان کے خلاف عمل اجماعی دلیل ہے کہ اہل بدعت استدلال وعمل میں غلطی پر ہیں اور سنت کی مخالفت کر رہے ہیں ،نیز جو لوگ ایسے استدلال کرتے ہیں ، ان سے پوچھا جائے کہ جس معنی کا تم نے استنباط کیا ہے، وہ سلف صالحین کے عمل میں ملتا ہے یا نہیں ؟ اگر وہ کہیں کہ نہیں اور انہیں یہی کہنا پڑے گا، تو پھر ان سے پوچھا جائے کہ کیا سلف ان معانی سے غافل یا جاہل تھے جن کا آپ علم ہوا ہے ؟ وہ کسی صورت بھی ہاں میں جواب نہیں دے سکتے کیونکہ ایسا کہنے سے وہ خود رسوا ہو جائیں گے اور اجماع کے مخالف قرار پائیں گے اور اگر وہ کہیں کہ سلف ان نصوص کے معانی بھی اسی طرح جانتے تھے جس طرح دوسری نصوص کے معانی سے واقف تھے، تو انہیں جواب دیا جائے گا کہ پھر سلف صالحین کو ان معانی کے مطابق عمل کرنے میں کون سی چیز رکاوٹ تھی کہ انہوں نے یہ کام چھوڑ کر اس کے خلاف کیا؟ جھوٹو! ایک ہی بات ہو سکتی ہے کہ اسلاف غلطی پر جمع ہو گئے تھے، لیکن شرعی و فطری دلائل تمہارے اس گھٹیا خیال کی مخالفت کرتے ہیں ۔معلوم ہوا کہ جو کام بھی سلف صالحین کے طریقہ کار کے خلاف ہو، وہ یقینی طور پر گمراہی ہوتا ہے۔‘‘(المُوافقات : 3/73) بدعت کی تقسیم : بدعت ضلالت ہے، اس میں حسن نہیں آسکتا، اگر وہ اچھی ہوتی، تو بدعت کیوں ہوتی، سلف اس پہ عمل نہ کر لیتے؟ بدعت کو سیئہ اور حسنہ میں تقسیم کرنا بے دلیل عمل ہے۔
Flag Counter