Maktaba Wahhabi

246 - 354
4. اس سے مقبرے آباد اورمسجدیں ویران ہوجاتی ہیں ، جبکہ دین اسلام اس کے برعکس تعلیم دیتا ہے۔ 5.بعض زائرین کے سجدہ کرنے کا سبب بنتا ہے، جو بت پرستی ہے۔ 6.مردے کی نذر ونیاز کا سلسلہ چل نکلتا ہے۔ 7. مردے کی عظمت وہیبت لوگوں کے دلوں میں اللہ سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ 8.لوگ مردے سے اپنی ضروریات کا سوال کرتے ہیں اورمصائب سے نجات طلب کرنے لگتے ہیں ۔ یہ تمام مفاسد قبروں پر تعمیر کے مرہونِ منت ہیں ۔‘‘ (إغاثہ اللّہفان :1 / 310-309، ملخّصًا) علامہ ابن حجرہیتمی رحمہ اللہ (974ھ)لکھتے ہیں : إِنَّ أَعْظَمَ الْمُحَرَّمَاتِ وَأَسْبَابِ الشِّرْکِ الصَّلَاۃُ عِنْدَہَا وَاتِّخَاذُہَا مَسَاجِدَ أَوْ بِنَاؤُہَا عَلَیْہَا، وَالْقَوْلُ بِالْکَرَاہَۃِ مَحْمُولٌ عَلٰی غَیْرِ ذٰلِکَ، إذْ لَا یُظَنُّ بِالْعُلَمَائِ تَجْوِیزُ فِعْلٍ تَوَاتَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَعْنُ فَاعِلِہٖ، وَتَجِبُ الْمُبَادَرَۃُ لِہَدْمِہَا وَہَدْمِ الْقِبَابِ الَّتِي عَلَی الْقُبُورِ إذْ ہِيَ أَضَرُّ مِنْ مَّسْجِدِ الضِّرَارِ لِأَنَّہَا أُسِّسَتْ عَلٰی مَعْصِیَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِأَنَّہٗ نَہٰی عَنْ ذٰلِکَ وَأَمَرَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِہَدْمِ الْقُبُورِ الْمُشْرِفَۃِ، وَتَجِبُ إزَالَۃُ کُلِّ قِنْدِیلٍ أَوْ سِرَاجٍ عَلٰی قَبْرٍ وَّلَا
Flag Counter