Maktaba Wahhabi

234 - 354
سیّدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات سے پانچ دن پہلے فرماتے ہوئے سنا: إِنِّي أَبْرَأُ إِلَی اللّٰہِ أَنْ یَّکُونَ لِي مِنْکُمْ خَلِیلٌ، فَإِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَدِ اتَّخَذَنِي خَلِیلًا، کَمَا اتَّخَذَ إِبْرَاہِیمَ خَلِیلًا، وَّلَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا مِّنْ أُمَّتِي خَلِیلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَکْرٍ خَلِیلًا، أَلَا وَإِنَّ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ کَانُوا یَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ وَصَالِحِیہِمْ مَسَاجِدَ، أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ، إِنِّي أَنْہَاکُمْ عَنْ ذٰلِکَ ۔ ’’اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے بری کر دیا گیا ہے کہ آپ میں سے کوئی میرا خلیل ہو، میرے ربّ نے مجھے اپنا خلیل بنا لیا ہے، جس طرح ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا تھا۔ اگر میں اپنی امت سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکرصدیق کو بناتا۔ خبردار!آپ سے پہلے والوں نے انبیاء اور صالحین کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا، آپ قبروں کو سجدہ گاہ نہ بنانا میں آپ کو اس سے منع کرتا ہوں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 532) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں : ہٰذِہِ الْمَسَاجِدُ الْمَبْنِیَۃُ عَلٰی قُبُوْرِ الْـأَنْبِیَائِ وَالصَّالِحِیْنَ، وَالْمُلُوْکِ وَغَیْرِہِمْ یَتَعَیَّنُ إِزَالَتُہَا بِہَدْمٍ أَوْ بِغَیْرِہٖ، ہٰذَا مِمَّا لَا أَعْلَمُ فِیہِ خِلَافًا بَیْنَ الْعُلَمَائِ الْمَعْرُوْفِیْنَ، وَتُکْرَہُ الصَّلاۃُ فِیہَا مِنْ غَیْرِ خِلَافٍ أَعْلَمُہٗ، وَلَا تَصِحُّ عِنْدَناَ فِي ظَاہِرِ الْمَذْہَبِ لأِِجْلِ
Flag Counter