Maktaba Wahhabi

133 - 354
’’یہ اسی کی مصیبتوں میں سے ہے۔‘‘ (میزان الاعتدال : 2/639) امام ابن حبان رحمہ اللہ (الثقات:۸/۴۲۴) میں فرماتے ہیں : رُبَمَا خَالَفَ ۔’’اکثر ثقات کی مخالفت کرتا ہے۔‘‘ 3.امام ابن عدی رحمہ اللہ کے استاذ یحییٰ بن عبدالرحمن بن ناجیہ کے حالات زندگی نہیں مل سکے۔ احمد یا ر خان نعیمی صاحب لکھتے ہیں : ’’اگر یہ حدیث ضعیف بھی ہو، پھر بھی فضائلِ اعمال میں معتبر ہے۔‘‘ (جاء الحق : 1/404) تبصرہ: 1. یہ روایت من گھڑت ہے ۔ 2. اس میں جنازے کے ساتھ بآواز ِ بلند اجتماعی ذکر کا وجو د نہیں ملتا ۔ 3. اس مسئلہ کا تعلق احکام کے ساتھ ہے نہ کہ فضائل کے ساتھ، چونکہ اختلاف اس بارے میں ہے کہ جنازے کے آگے یا پیچھے ذکر کرنا جائز ہے یا ناجائز، نہ کہ اس کی فضیلت کے بارے میں ۔ دلیل نمبر 2: عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ وَہْبٍ : حَدَّثِنِي یَحْیَی بْنُ مَحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مُسْلِمِ الْقُرَشِيُّ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِي حَبِیْبِ عَنْ سِنَانَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ
Flag Counter