Maktaba Wahhabi

112 - 354
إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلّٰی عَلٰی جِنَازَۃٍ فَلَمَّا فَرَغَ جَائَ عُمَرُ وَمَعَہٗ قَوْمٌ فَأَرَادَ أَنْ یُصَلِّيَ ثَانِیًا، فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الصَّلَاۃُ عَلَی الْجِنَازَۃِ لَا تُعَادُ، وَلٰکِنِ ادْعُ لِلْمَیِّتِ وَاسْتَغْفِرْ لَہٗ ۔ ’’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک میت کی نمازجنازہ پڑھی، پڑھ چکے، تو عمر رضی اللہ عنہ ایک گروہ کے ہم راہ آ پہنچے، انہوں نے ارادہ کیا کہ دوبارہ جنازہ پڑھیں ، تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: نماز جنازہ دوبارہ نہیں پڑھی جاتی، ہاں ! اب میت کے لیے دعا واستغفار کر لیں ۔‘‘ (بدائع الصّنائع : 2/777) 1.بے سند، باطل اور جھوٹ ہے۔ 2. اُدْعُ کے الفاظ سے پتا چلتا ہے کہ آپ دعا کریں ، یہ نہیں کہ ہماری دعا میں شامل ہو جائیں ۔ دلیل نمبر9: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تلاوت ِ قرآن سے محبت رکھنے والا مؤمن جب فوت ہوتا ہے تو: تُصَلِّي الْمَلَائِکَۃُ عَلٰی رُوْحِہٖ فِي الْـأَرْوَاحِ، ثُمَّ تَسْتَغْفِرُ لَہٗ ۔۔ ’’ فرشتے اس کی روح کی نماز ِ جنازہ پڑھتے ہیں ، پھر اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔‘‘ (شرح الصّدورللسّیوطي، ص 53)
Flag Counter