Maktaba Wahhabi

96 - 96
أَوْ فِيْ وَقْتٍ مَعْلُوْمٍ مَخْصُوْصٍ عَنْ سَائِرِ الْأَوْقَاتِ لَمْ یَکُنْ فِيْ نُدْبِ الشَّرْعِ مَا یَدُلُّ عَلَیٰ ہٰذَا التَّخْصِیصِ الْمُلْتَزَمِ بَلْ فِیہِ مَا یَدُلُّ عَلیٰ خِلَافِہٖ لِأَنَّ اِلْتِزَامَ الْأُمُوْرِ غَیْرَ الَّلازِمَۃِ شَرْعَاً شَأْنُہَا أَنْ تَفْہَمِ التَّشْرِیعَ وَ خُصُوْصَاً مَعَ مَنْ یُّقْتَدیٰ بِہٖ فِيْ مَجَامِعِ النَّاسِ کَالْمَسَاجِدِ فَاِنَّہَا اِذَا ظَہَرَتْ ہٰذَا الْاِظْہَارَ وَ وُضِعَتْ فِيْ الْمَسَاجِدِ کَسَائِرِ الشَّعَائِرِ الَّتِیْ وَضَعَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ فِي الْمَسَاجِدِ وَ مَا أَشْبَہَہَا کَالْآذَانِ وَ صَلَوٰۃِ الْعِیْدَیْـنِ …… فَہُمْ مِنْہَا بِلَا شَکٍّ أَنَّہَا سُنَـنٌ اِذْ لَمْ تُفْہَمْ مِنْہَا الْفَرِیْضَۃَ… فَصَارَتْ مِنْ ہٰذِہٖ الْجِہَۃِ بِدَعاً مَحْدَثَۃً بِذَالِکَ) الاعتصام ج:۱ ، ص :۲۰۰ ۔ ’’جب شریعت نے کسی چیز کو مندوب قرار دیا ہو ،جیسے مثلاً اللہ کا ذکر ، اگر ایک قوم اس کا التزام کرے کہ ایک زبان ہوکر ایک ہی آواز سے ذکر کرنے لگ جاتی ہے یا دیگر اوقات کے علاوہ کسی معلوم اور مخصوص وقت کی پابندی کے ساتھ وہ ذکر کرتی ہے ، تو شریعت کی ترغیب اس معیّن تخصیص اور التزام پر ہرگز دلیل نہ ہوگی ، بلکہ شریعت اس کے خلاف ہوگی ،کیونکہ جو امور شرعاً لازم نہیں ان کا التزام کرنا دراصل شریعت سازی کا حکم رکھتا ہے۔[ جبکہ شریعت سازی کا حق غیر نبی کو قطعاً حاصل نہیں ] بالخصوص جبکہ ان غیر لازم امور کا التزام مساجد کے نامی گرامی آئمہ کرام اپنی مساجد میں شروع کر دیں تو لا محالہ وہ غیر ثابت امور عوام النّاس میں کم از کم سنّت کا درجہ ضرور حاصل کرلیں گے۔ لہٰذا اس جہت سے یہ امور بلا شبہ بدعت قرار پاتے ہیں‘‘ ۔ امام ممدوح ایک تیسرے مقام پر لکھتے ہیں : (فَاِذَا اجْتَمِعَ فِي النَّافِلَۃِ أَنْ تُلْتَزَمَ السُّنَنُ الرَّوَاتِبُ اِمَّا دَائِماً وَ اِمَّا فِيْ أَوْقَاتٍ مَحْدُودَۃٍ وَ عَـلیٰ وَجْـہٍ مَحْـدُودٍ وَ اُقِیمَـتْ فِي الْـجَمَاعَـۃِ فِي الْمَسَاجِدِ الَّتِيْ تُقَامُ فِیْہَا الْفَرَائِضُ أَوِ الْمَوَاضِعُ الَّتِیْ تُقَامُ فِیْہَا السُّنَنُ الرَّوَاتِبُ فَذَالِکَ اِبْتِدَاعٌ وَ الدَّلِیلُ عَلَیْہِ أَنَّہٗ لَمْ یَأْتِ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ وَ لَا عَنْ أَصْحَابِہٖ وَ لَا مِنَ التَّابِعِیْنَ لَہُمْ بِاِحْسَانٍ فَعَلیٰ ہٰذَا الْمَجْمُوعِ ہٰکَذَا مَجْمُوْعاً وَ اِنْ أَتیٰ
Flag Counter