Maktaba Wahhabi

69 - 223
جنوں میں سے اور انسانوں میں سے۔‘‘ مذکورہ بالاآیات اور سورتیں پڑھنے کے بعد پانی پر پھونک مار دی جائے، اور اس سے تین بار پئیں ؛ اور باقی پانی سے نہا لیں [1]۔ایسا کرنے سے اللہ کے فضل و کرم سے بیماری ختم ہو جائے گی۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اگرایک بار ایسا کرنے سے بیماری ختم نہ ہو تو دو تین یا اس سے زیادہ مرتبہ یہ عمل دھرایا جائے حتی کہ بیماری ختم ہوجائے۔ اس کا کئی بار تجربہ کیا گیا ہے، او راسے آزمودہ پایا گیا ہے۔یہ اس انسان کے لیے بھی بہت عمدہ علاج ہے جسے اپنے بیوی سے روک دیا گیا ہو۔ بعض لوگوں کو ان کی بیویوں سے جادو کے ذریعہ روک دیا جاتا ہے [2]وہ جماع کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔جب وہ اس طریقہ سے علاج کرلے تو اللہ کے فضل و کرم سے اسے فائدہ ہوگا۔[3] دوسرا طریقہ:..... مریض پر یہ آیات پڑھ کر دم کریں ۔جادو کے ختم کرنے میں اس کا بہت بڑا اثر ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سحرزدہ کو سامنے بیٹھا کر اس پریہ آیات اور دعائیں پڑھ کر دم کیا جائے او راس کے سر یا سینہ پر پھونک ماری جائے:
Flag Counter