Maktaba Wahhabi

39 - 223
۳۵۔ ایسے ہی پیالے پڑھنا؛ ہتھیلیاں پڑھنا،اور علم البروج وغیرہ سے مدد حاصل کرنا جیسا کہ آج کل میگزین او راخبارات پیش کر رہے ہیں، یہ تمام جادو کی اقسام، علم غیب کا دعوی اور کہانت کی اقسام ہیں ۔ کہانت جادو کی ہی ایک قسم ہے اور یہ تمام اعمال باطل ہیں ۔[1] ۳۶۔ اگر کسی انسان کے ساتھ جنات ہوں تو ان جنات کوآگ سے جلانا مطلقاً حرام ہے۔[2]اس لیے کہ آگ سے عذاب دینے کااختیار صرف آگ کے رب یعنی اللہ تعالیٰ کو ہے۔ البتہ آسیب زدہ کے علاج کے لیے برقی شاک استعمال کرنے کے بارے میں ہمیں کسی اصل کا علم نہیں ۔[3] ۳۷۔ بخورات اور دھونی دینا،جس میں لبان، یا دوسری چیزیں استعمال کی جاتی ہیں ؛ تاکہ اس دھویں سے شیطان بھاگ جائے۔اس کی کسی شرعی دلیل کا ہمیں علم نہیں ہوسکا۔ اس کاترک کرنا واجب ہے۔اس لیے کہ یہ ایسی خرافات ہیں جن کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ شیطانوں کو توبکثرت ذکر الٰہی، تلاوت قرآن مجید کرکے، اور اللہ تعالیٰ کے کلمات سے اس کی پناہ میں آکر بھگایا جاسکتا ہے۔اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اس دھونی سے مقصود شیاطین اور جنات کو راضی کرنا ہو؛ یا مرض سے شفاء حاصل کرنے کے لیے ان سے مدد حاصل کرنا ہو۔[4]
Flag Counter