Maktaba Wahhabi

141 - 223
((اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ)) [1] ’’اے اللہ! مجھے(اس دن) اپنے عذاب سے بچاناجس دن آپ اپنے بندوں کو اٹھائیں گے ۔‘‘(تین بار یہ دعا پڑھے) ۲۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم صبح یا شام کرو تو یوں کہو: (( اَللّٰھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِہٖ وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْٓ ئً اَوْ اَجُرَّہٗ اِلٰی مُسْلِمٍ)) [2] ’’ اے اللہ ! جاننے والے غیب اور حاضر کے، پیدا کرنے والے، آسمانوں اور زمین کے! رب ہر چیز کے اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے آپ کے سواکوئی معبودبرحق، میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں، اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ ارتکاب کروں اپنے ہی خلاف کسی برائی کا یا اسے کھینچ لاؤں کسی مسلمان کی طرف۔‘‘
Flag Counter