کوئی انسان اس سے بڑھ کر افضل عمل نہیں کرسکتا سوائے اس کے جو یہ کلمات اتنی بار یا پھر اس سے زیادہ تعداد میں کہے۔‘‘[1]
۱۶۔ (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَ مَلَآئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَ رَسُوْلُکَ )) [2]
’’ یا اللہ میں نے اس حال میں صبح کی کہ آپ کو گواہ بناتا ہوں اورآپ کاعرش اٹھانے والوں کو اورآپ کے فرشتوں کو اور آپ کی ساری مخلوق کو گواہ بنا کر کہتا ہوں بیشک آپ ہی وہ اللہ ہیں جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بیشک محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ کے بندے اور رسول ہیں ۔‘‘
جو انسان صبح وشام چار چار مرتبہ یہ دعا پڑھے اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کر دیتا ہے ۔
۱۷۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو انسان صبح و شام تین تین بار یہ دعا پڑھ لے، تو
|