والی چند اہم بیماریوں کا علاج کتاب وسنت کی روشنی میں ایسے بیان کیا گیا ہے کہ ہر کوئی انسان اس کتاب کو پڑھ کر اپنا علاج آپ کرسکتا ہے ۔
ادارہ دار القبس برائے نشر و توزیع جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے عربی کتابوں کی اشاعت کا اہتمام کررہا ہے، اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق سے اُردو کے میدان میں بھی قدم رکھ رہا ہے۔ جس کے لیے علماء کی ایک(المجلس العلمی)قائمکی گئی ہے جو کہ اُردو کتابوں کے انتخاب، اورعربی کتبکے ترجمہ یا تالیف کاکام کریں گے اور اس کام کی نگرانی فرمائیں گے۔
ہماری بھر پورکوشش ہوگی کہ عوام الناس تک صرف وہی چیز پہنچائی جائے جو کتاب و سنت کی روشنی میں منہج سلف صالحین کے عین مطابق ہو۔
ہم اپنے قارئین سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ اپنے نیک مشوروں تجاویز اور آراء سے ہمیں آگاہ کریں، اور ایک قدم اور آگے بڑھنے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں ۔
بیشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے۔
وصلی اللّٰہ تعالی علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ و بارک وسلم۔
آپ کا بھائی
حافظ محمد سلیمان محمد امین
دار القبس للنشر والتوزیع الریاض موبائل نمبر0506439917
|