Maktaba Wahhabi

43 - 112
[تم جہاں کہیں بھی ہو، اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو، برائی کے پیچھے نیکی لگا کر اس کو مٹا دو، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔] ۴: امام احمد نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’چھ دن ، پھر اے ابو ذر!جو میں تجھے کہوں ،اس کی طرف دھیان کرنا۔‘‘ جب ساتواں دن ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فِيْ سِرِّ أَمْرِکَ وَعَلَا نِیَّتِکَ … الحدیث‘‘[1] [میں تمہیں خلوت و جلوت میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں… الحدیث ]۔ ۵: امام احمد نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ بلاشبہ انہوں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے وصیت فرمائیے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ أَوْ أَیْنَمَا کُنْتَ۔‘‘ [2] [تم جہاں کہیں بھی ہو، اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔] ۶: امام احمد نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’ کَیْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِیْتَ فِي حُثَالَۃٍ مِنَ النَّاسِ؟۔‘‘ [تم اس و قت کیسے ہو گے، جب کہ تم گھٹیا لوگوں میں رہ جاؤ گے؟] میں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! وہ کیسے ہو گا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter