Maktaba Wahhabi

31 - 112
(۱) اللہ تعالیٰ کا تمام انسانیت کو حکم تقویٰ تقویٰ کی اہمیت پر دلالت کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ اللہ عزوجل نے تمام انسانیت کو تقویٰ اختیار کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ اس سلسلے میں قدرے تفصیل سے ذیل میں گفتگو کی جارہی ہے: ا: پہلے پچھلے لوگوں کو تقویٰ کا حکم: اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: {وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ أُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ إِیَّاکُمْ أَنِ اتَّقُوا اللّٰہَ} [1] [اور یقینا ہم نے ان لوگوں کو، جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور تمہیں بھی وصیت کی تھی، کہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔] علامہ شوکانی اپنی تفسیر میں تحریر کرتے ہیں: ہم نے ان پر جو کتاب نازل کی ، اس میں انہیں حکم دیا ، اور [ الکتاب] میں لام جنس کے لیے ہے ،[2] {اَنِ اتَّقُوا اللّٰہَ} یعنی ہم نے انہیں اور تمہیں تقویٰ کا حکم دیا۔ [3] شیخ قاسمی نے لکھا ہے: {مِنْ قَبْلِکُمْ}: یعنی ہم نے تمہیں اور انہیں، سب کو، تقویٰ کی وصیت کی ہے۔ مراد یہ ہے ، کہ تقویٰ کا حکم قدیم سے ہے، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ہمیشہ سے اسی بات کی وصیت فرماتے رہے ہیں۔ تقویٰ کا حکم صرف تمہارے لیے ہی نہیں [بلکہ سب لوگوں کے لیے ہے]، کیونکہ وہ اسی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے رُوبرو سرخرو ہوتے ہیں۔ [4] ب۔ تمام رسولوں کو حکمِ تقویٰ : اللہ جل جلالہ نے اپنے تمام پیغمبروں علیہم السلام کو تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا۔ اللہ کریم نے
Flag Counter