Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

428
رمضان المبارک کا آخری عشرہ اہم عناصر خطبہ : 1۔ آخری عشرہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت 2۔ اعتکاف 3۔ قیام اللیل 4۔ لیلۃ القدر 5۔ صدقۃ الفطر 6۔ آدابِ عید پہلا خطبہ برادرانِ اسلام ! رمضان المبارک کا آخری عشرہ نہایت اہم ہے کیونکہ اسی عشرہ میں وہ رات آتی ہے جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے ۔ اِس لئے اِس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے ۔ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنا چاہئے۔زیادہ سے زیادہ دعاکرنی چاہئے اور اپنے گناہوں پر اللہ تعالیٰ سے بار بار معافی مانگتے ہوئے سچے دل سے توبہ کرنی چاہئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ أَحْیَا لَیْلَہُ،وَأَیْقَظَ أَہْلَہُ،وَشَدَّ مِئْزَرَہُ) [1] ’’ جب آخری عشرہ شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر جاگتے اور اپنے گھروالوں کو بھی جگاتے کمر بستہ ہو کر خوب عبادت کرتے ۔‘‘ اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یہ بھی بیان کرتی ہیں کہ (کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَجْتَہِدُ فِی الْعَشْرِ الْأوَاخِرِمَا لَا یَجْتَہِدُ فِی غَیْرِہَا) [2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبادات میں جتنی محنت آخری عشرے میں کرتے تھے اتنی کبھی نہیں کرتے تھے۔ ‘‘ لہٰذا ہمیں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اِس طرزِ عمل کو سامنے رکھتے ہوئے اِس عشرہ میں کمر بستہ ہو کرخوب عبادت کرنی چاہئے اوراِن مبارک ایام کا کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ان سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے ۔ اِعتکاف آخری عشرہ میں کثرتِ عبادت کی سب سے افضل شکل یہ ہے کہ یہ عشرہ اعتکاف میں گذارا جائے ۔ کیونکہ
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter