Maktaba Wahhabi

120 - 112
حرفِ آخر اللہ عزوجل کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے [تقویٰ] ایسے عظیم الشان موضوع کے بارے میں اس حقیر کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَمِلْئَ مَا خَلَقَ ، وَعَدَدَ مَا فِي الْاَرْضِ وَالسَّمَآئِ ، وَمِلْئَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَائِ ، وَعَدَدَ مَا أَحْصَی کِتَابُہُ ، وَعَدَدَ کُلِّ شَيْئٍ ، وَمِلْئَ کُلِّ شَيْئٍ۔[1] اب انہی سے عاجزانہ التجا ہے، کہ وہ اس معمولی سی کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں اور اس کو میر ے، اسلام اور اہل اسلام کے لیے مفید اور خیر و برکت کا سبب بنا دیں ، اور اس کی تیاری کے سلسلے میں میری جانب سے ہونے والی کوتاہی ، کمی اور غلطی کو معاف فرما دیں۔ إِنَّہُ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔ نتائج کتاب: توفیق الٰہی سے اس کتاب میں متعدد باتیں اُجاگر ہوئی ہیں، جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں: ا: تقویٰ کا مفہوم: علمائے اُمت نے تقویٰ کے لغوی اور شرعی معنی کو خوب واضح کیا ہے۔ان کے بیان کردہ تقویٰ کے شرعی معانی میں سے پانچ درج ذیل ہیں: ا: اپنے آپ کو گناہ سے بچانے کی خاطر تاحدِ استطاعت جدو جہد کرنا۔ ۲: صغیرہ کبیرہ سب گناہ چھوڑ دینا۔ ۳: نفس کو گناہ گار بنانے والی ہر چیز سے محفوظ کرنا۔
Flag Counter