Maktaba Wahhabi

55 - 269
اکٹھے جاتے تھے۔ ایک دن جب وہ شکار کھیل رہے تھے، انھیں ایک خیمہ نما گھر نظر آیا۔ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک آدمی بیٹھا ہے، اس کے سامنے ایک کتاب موجود تھی، وہ اسے پڑھ بھی رہا تھا اور رو بھی رہا تھا۔ دونوں نے سوال کیا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ اس آدمی نے کہا: جو شخص اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہے وہ یہاں کھڑے ہو کر نہیں پوچھتا۔ اگر تم واقعی اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو بیٹھ جاؤ، میں تمھیں آگاہ کرتا ہوں۔ وہ دونوں بیٹھ گئے تو اس نے کہا: یہ وہ کتاب ہے جو اللہ کی طرف سے آسمان سے نازل ہوئی ہے۔ اس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کا حکم دیا ہے اور نافرمانی سے روکا ہے۔ اس میں لکھا ہے: ’’تم زنا نہ کرو، چوری نہ کرو اور باطل طریقے سے لوگوں کا مال مت کھاؤ۔‘‘ اس نے اور بہت سے مسائل پڑھ کر سنائے۔ یہ انجیل تھی جسے اللہ تعالیٰ نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا تھا۔ یہ اچھی باتیں ان دونوں کے دلوں میں بیٹھ گئیں چنانچہ وہ اس کے پیرو کار بن گئے۔ اس پادری نے ان دونوں سے کہا: ’’تمھاری قوم کا ذبیحہ تم پر حرام ہے۔‘‘ وہ کچھ عرصہ اس کے پاس جاتے رہے اور اس کی تعلیمات سیکھتے رہے۔ جب عید کا موقع آیا تو بادشاہ نے کھانے کی دعوت عام دی اور لوگوں کو جمع کیا اور بڑے بڑے سرداروں کو دعوت پر بلایا۔ بادشاہ نے اپنے بیٹے کے دوست کو بھی دعوت دی لیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا: ’’ہم تمھارے ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت نہیں کھاتے۔ تم کافر ہو اور کافروں کا ذبیحہ حلال نہیں ہوتا۔‘‘ بادشاہ نے کہا: ’’یہ بات تمھیں کس نے کہی ہے؟ ‘‘ اس نے کہا: ’’راہب نے‘‘۔ بادشاہ نے راہب کو بلایا اور پوچھا: ’’یہ لڑکا کیسی باتیں کر رہا ہے؟ ‘‘ راہب نے کہا: ’’تیرا بیٹا صحیح کہتا ہے۔‘‘ بادشاہ نے کہا: ’’اگر ہمارے معاشرے
Flag Counter