Maktaba Wahhabi

135 - 269
آیات کے اسبابِ نزول مفسرین[1] کہتے ہیں کہ یہ آیت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی۔ وہ اس طرح کہ جب انھوں نے اسلام قبول کر لیا تو ان سے ان کی والدہ حمنہ نے کہا: ’’اے سعد! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم بے دین ہو گئے ہو۔ اللہ کی قسم! میں سائے میں نہیں بیٹھوں گی، ہوا اور دھوپ کی تپش سے اپنے آپ کو نہیں بچاؤں گی۔ نہ کھاؤں گی اور نہ پیؤں گی حتی کہ تم محمد کا انکار کر دو اور اپنے پہلے دین کی طرف لوٹ آؤ۔‘‘ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنی ماں کے سب سے پیارے بیٹے تھے لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔ تین دن گزر گئے، ان کی والدہ نے کچھ کھایا، نہ کچھ پیا، نہ سائے میں بیٹھیں حتی کہ ان کی جان جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ساری صورت حال بتائی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿ وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ﴾ ’’اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ اچھائی کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘ [2] ﴿ وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْنًا عَلَى وَهْنٍ وَفِصَالُهُ فِي
Flag Counter