Maktaba Wahhabi

166 - 269
تتمہ بیت اللہ ایسا گھر ہے جسے اللہ نے ابو الانبیاء ابراہیم علیہ السلام کی دعا کے نتیجے میں اپنے بندوں کے لیے امن و سلامتی والا بنایا:ترجمہ: ’’اے میرے رب! اس شہر(مکہ) کو امن والا بنا دے۔‘‘ [1] اس کے پڑوس میں اسماء ام عمار بن یاسر قتل کر دی گئیں اور ان کے خاوند کو بھی دھوکے اور نہایت متکبرانہ انداز میں قتل کر دیا گیا، اس لیے کہ وہ دونوں کہتے تھے: ’ربنا اللّٰہ‘ ’’اللہ ہمارا رب ہے۔‘‘ اس سرزمین کو اللہ رب العزت نے امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لیے پسند فرمایا تھا تاکہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم یہاں لوگوں کو شریفانہ زندگی کے آداب سکھائیں باہم لڑنے جھگڑنے اور جنگ وجدال والوں کو صلح صفائی سے رہنے کی ترغیب دیں۔ یہ بات قریش کوگوارا نہ تھی، اس لیے انھوں نے اس مقدس خطے کو جدال و قتال کے شعلوں میں جھونک دیا اور ان کے دین کو ان کی آزمائش گاہ بنا دیا تھا اور یہ لوگ ان کے اور ان کے نبی کی ہدایت اور سچائی کی باتیں سننے کے بیچ میں حائل ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محترم گھر کے علاقے کے لیے ارادہ فرمایا کہ وہ امن و امان کا
Flag Counter