Maktaba Wahhabi

237 - 269
نزولِ آیات کے اسباب بدر الکبریٰ کے معرکے میں مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی۔یہودیوں کو اس فتح سے شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ مسلمانوں میں شرپھیلانے اور انھیں آپس میں لڑانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس کی ابتدا بنو قینقاع کے بازار میں اس وقت ہوئی جب ایک مسلمان عورت بازار میں اپنا دودھ فروخت کرنے کے بعد ایک یہودی سنار کی دکان پر کوئی چیز خریدنے گئی۔ وہاں اور یہودی بھی بیٹھے تھے، ان یہودیوں نے اس عورت کو چہرے سے پردہ ہٹانے کے لیے کہا لیکن اس خاتون نے انکار کر دیا۔ ظالم سنار نے اس عورت سے نظر بچا کر اس کے کپڑے کا ایک پلہ کسی چیز سے باندھ دیا۔ جب وہ کھڑی ہوئی تو اس کا پردہ کھل گیا اور وہاں موجود یہودی قہقہے لگانے لگے۔ وہ عورت شدید غم و غصے سے چلاّنے لگی۔ اس نے مسلمانوں کو مدد کے لیے پکارا تو ایک مسلمان نے سنار پر حملہ کرکے اسے قتل کر دیا۔ یہودیوں نے بدلے میں اس مسلمان پر حملہ کرکے اسے بھی قتل کر دیا۔ مسلمانوں کو اس واقعے کا علم ہوا تو غضبناک ہو گئے اور یہودیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، اس طرح بنو قینقاع اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی بھڑک اٹھی۔[1]
Flag Counter