Maktaba Wahhabi

248 - 269
عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے اور آپ کو اپنے چچا سے بہت زیادہ محبت تھی ، آپ رضی اللہ عنہ دیگر لوگوں کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب تھے۔ تاریخی روایات اصحاب الفیل کی مکہ آمد سے تین سال قبل آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔ اس پر تمام مؤرخ متفق ہیں۔ والدِ محترم آپ کے والد کا نام عبدالمطلب ہے جن کا ابرہہ کے ساتھ یہ مکالمہ بہت مشہور ہے۔ ’’اونٹوں کا مالک میں ہوں، اس لیے ان کا مطالبہ کر رہا ہوں اور جو اس گھر کا مالک ہے وہ خود ہی اس کی حفاظت کر لے گا۔‘‘ [1] والدہ محترمہ آپ کی والدہ کا نام’’نتیلۃ‘‘بنت خباب بن کلیب ہے، یہ پہلی عرب خاتون ہیں جنھوں نے بیت اللہ پر ریشم اور دیباج کا غلاف چڑھایا تھا۔ ان کا بیٹا عباس بچپن میں
Flag Counter