Maktaba Wahhabi

35 - 269
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام راہِ عمل میں جذبۂ کامل ہو جس کے ساتھ خود اس کو ڈھونڈ لیتی ہے منزل کبھی کبھی سلمان رضی اللہ عنہ رات کی تاریکی میں چپکے سے قبا پہنچے، وہاں پر وہ آدمی موجود تھا جسے نبی کہتے تھے۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے اپنی بغل میں کچھ پھلوں اور کھجوروں سے بھرا ہوا ایک تھیلا چھپایا اور جلدی سے وہاں پہنچ گئے۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نیک آدمی ہیں اور آپ کے ساتھ حاجت مند اور غریب لوگ رہتے ہیں۔ یہ میرے پاس صدقے کے کچھ پھل اور کھجوریں ہیں۔ میرے نزدیک آپ سب سے زیادہ اس کے حق دار ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ’’یہ پھل اور کھجوریں کھا لو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کچھ نہ کھایا۔ میں نے اپنے دل میں کہا: ایک نشانی تو پوری ہو گئی۔ پھر میں واپس آگیا۔‘‘ پھر کچھ دن پھل اور کھجوریں جمع کرنے کے بعد وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ’’اس دن مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ آپ صدقہ نہیں کھاتے۔ یہ ہدیہ لایا ہوں،
Flag Counter