Maktaba Wahhabi

242 - 269
تتمہّ اے صحرا نشینوں اور قرآن کی تعلیم سے اپنے سینوں کو منور کرنے والے طالبانِ علم! تم نے بہت خوب اور اچھا کام سرانجام دیا۔ اس مدرسے سے یہ طالب علم اور صحرانشین معلم بن کر نکلے ، انھوں نے انسانیت کے لیے سیاست، حکومت اور معیشت کا ایسا منصوبہ تیار کیا کہ اکیسویں صدی کی حکومتیں بھی ان کے منصوبے کی محتاج ہیں۔ یہ لوگ دنیا میں نکلے تو دنیا کا سازو سامان، مال و دولت، ملک اور اقتدار پر تسلط ان کا مقصد نہیں تھا بلکہ وہ تو صرف اس لیے نکلے تھے کہ دنیا میں اللہ کا حکم نافذ ہو جائے اور اسلام کاپرچم ہرسو لہرائے تاکہ وہ بہترین امت کے صحیح مصداق بن جائیں۔ ﴿ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا﴾ ’’اور (جیسے تمھیں ہدایت دی) اسی طرح ہم نے تمھیں افضل اُمت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہوں۔‘‘ [1] امت مسلمہ تصور اور اعتقاد میں سب سے بہترین امت ہے جو روحانیت سمیت کسی
Flag Counter