Maktaba Wahhabi

53 - 269
آیات نازل ہونے کا سبب سیدنا ابن عباس، ابن مسعود اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ یہ آیت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴾ ’’بے شک جو لوگ ایمان لائے، اور جو یہودی، عیسائی اورصابی(بے دین) ہوئے، ان میں سے جو بھی اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لایا اور نیک عمل کیے تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، نہ تو انھیں کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔‘‘ [1] امام سدی فرماتے ہیں: قرآن پاک کی یہ آیت سلمان فارسی سے متعلقہ راہبوں کے بارے میں اتری تھی۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے انھی راہبوں کے بارے میں آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تھا کہ وہ فلاں فلاں طریقے سے عبادت کرتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا تھا: اے
Flag Counter