Maktaba Wahhabi

72 - 241
یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کون ہیں؟ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ وہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں سو رہا تھا کہ میں نے خود کو ایک کنویں پر دیکھا۔ کنویں پر ایک ڈول لٹکتا تھا۔ میں نے وہ ڈول لیا اور اس سے پانی کھینچا جتنا اللہ نے چاہا، پھر وہ ڈول ابن ابی قحافہ نے لیا اور ایک ڈول یا دو ڈول پانی کھینچا۔ ان کے پانی کھینچنے میں قدرے ضعیفی تھی۔ اللہ تعالیٰ انھیں معاف کرے۔ ان کے بعد عمر آئے۔ انھوں نے پانی کھینچا تو وہ ڈول، بڑے ڈول میں تبدیل ہوگیا۔ میں نے ایسا شاہ زور پہلوان نہیں دیکھا جو عمر کی طرح ڈول کھینچ سکتا۔ انھوں نے اتنا پانی کھینچا کہ سب لوگوں نے خوب سیر ہو کر پانی پی لیا اور اپنے اونٹوں کو سیراب کر کے ان کے باڑوں میں لے گئے۔‘‘ [1]
Flag Counter