Maktaba Wahhabi

397 - 467
جن کی تعداد 33500 ہے یہ جزیرہ نمائے عرب کی تاریخ کے بارے میں ہیں۔ اس میں شاہ عبدالعزیز کی جدوجہد کی تمام کہانی بیان کی گئی ہے۔ عثمانی دور کے ترکی و ثائق بھی ہیں جن کی تعداد پانچ ہزار ہے اور اس میں نوے فیصد کا عربی زبان میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ ابھی حال ہی میں مصر سے 200 قلمی نسخے خریدے گئے ہیں جو ترکی زبان میں ہیں ابھی ان کا ترجمہ نہیں ہو سکا ہے۔ انگریزی زبان کے تقریبا ً 70 ہزار وثیقے ہیں ان میں زیادہ تعداد مائیکرو فلم کے ذریعے محفوظ کئے گئے ہیں۔ یہ جزیرہ نمائے عرب کے حالات کے بارے میں ہیں۔ ان کا عربی زبان میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے انگریزی و ثائق جزیرہ نمائے عرب میں برطانیہ کے کردار سے متعلق ہیں۔ حال ہی میں پرنس سلمان بن عبدالعزیز گورنر ریاض نے 50 جلدوں پر مشتمل وثائق دئیے ہیں جو 1900 سے 1950ء تک کے حالات کے بارے میں ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ پرانا وثیقہ وہ ہے جس میں پر 1970ء کی تاریخ ہے۔ فارسی اور فرانسیسی زبانوں پر مشتمل و ثائق بھی ہیں۔ لائبریری تقریباً 28 ہزار کتابوں پر مشتمل ہے۔ زیادہ تعداد ان کتابوں کی ہے جن میں سعودی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ ایک ماہانہ میگزین مجلۃ الدارہ کےنام سے شائع ہوتا ہے جو کم قیمت پر ملتا ہےاور اس میں مملکت سعودی عرب اور جزیرہ نمائے عرب کی تاریخ کے بارے میں لکھا جاتا ہے۔
Flag Counter