Maktaba Wahhabi

193 - 467
لوگ بکریوں کے تاجر، معلموں کے ایجنٹ، اونٹوں کے دلالی کرنے والے تھے۔ بکریوں کا تاجر مکہ مکرمہ میں نہایت معزز اور محترم سمجھا جاتا تھا۔ لیکن گاؤں میں اس پر لوگ لعنت بھیجتے تھے۔ اس لیے کہ وہ بدوؤں کی حق تلفی کرتا تھا اور ان کو مالی لحاظ سے کمزور بناتا تھا۔ تاکہ وہ اپنے سردار(شریف مکہ)کو مالدار کرے۔ شریف مکہ جب مکہ مکرمہ سے دست برداری کے بعد روانہ ہوا تو اس کے پاس بیس اونٹو ں پر تیل کے 40 کنستروں میں سونا بھرا ہوا تھا۔ دیوان میں کام کرنے والے ایک شخص نے اس سونے کی قیمت کا اندازہ 160ہزار لیرہ سونے کالگایا۔ یہ تفصیلات امین الریحانی نےاپنی کتاب’’نجدو ملحقاتہ ‘‘ میں تفصیل سے لکھی ہیں۔
Flag Counter