Maktaba Wahhabi

396 - 467
جرمنی کی بنی ہوئی ہیں۔ اس میں شاہ عبدالعزیز کی ایک خاص قسم کی بندوق موزر بھی ہے۔ جو پرنس سلطان بن عبدالعزیز وزیر دفاع نے ریسرچ سنٹر کو دی ہے۔ مختلف قسم کے پستول بھی ہیں۔ جن کی زیادہ تعداد پرنس سلطان بن عبدالعزیز وزیر دفاع کی ملکیت ہے جو انہوں نے ریسرچ سنٹر کو تحفے میں دی ہیں۔ شاہ عبدالعزیز نے اپنی زندگی میں جتنی گھڑیاں استعمال کی ہیں وہ تمام یہاں رکھی گئی ہیں۔ اور قرآن پاک کا نادر نسخہ وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے دیا ہے۔ دو کاریں بھی ہیں جن میں سے ایک 1949ء ماڈل کی ہے جو شاہ عبدالعزیز نے 1949ء سے 1951ء تک استعمال کی۔ یہ کار خصوصی طور پر شاہ عبدالعزیز کے لئے تیار کی گئی تھی۔ یہ شاہ خالد بن عبدالعزیز نے ریسرچ سنٹر کو دی ہے۔ شاہ عبدالعزیز جو مہر استعمال کرتےتھے وہ بھی یہاں رکھی گئی ہے قرآن پاک کے وہ نسخے بھی ہیں جن سے وہ تلاوت کرتے تھے۔ ہاتھ کے پنکھے بھی ہیں جو وہ استعمال کرتے تھے۔ اس ریسرچ سنٹر کااہم حصہ وہ لائبریری ہے جس میں و ہ ٹیبل اور کرسی ہے جو شاہ عبدالعزیز کے زیر استعمال رہیں۔ یہ ٹیبل 1950ء میں امریکی صدر ٹرومین نے تحفہ میں دی تھی۔ وہ تمام کتابیں بھی رکھی گئی ہیں جو شاہ عبدالعزیز کے مطالعہ میں رہی ہیں۔ ان کی تعداد 1551 ہے۔ اس کے ساتھ ادب، تعلیم، تاریخ، تفسیر اور دوسرے موضوعات پر بھی کتابیں ہیں۔ تاریخی وثائق کا ایک الگ سیکشن ہے۔ اس میں وہ تمام قلمی نسخے موجود ہیں
Flag Counter