Maktaba Wahhabi

10 - 467
مملکت سعودی عرب محل وقوع جغرافیائی اعتبار سے مملکت سعودی عرب کے مقام کا تعین کرتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ براعظم ایشیاء کے مغربی حصے میں واقع ہے جزیرہ نمائےعرب کے بیشتر حصے پر محیط ہے۔ جغرافیائی حیثیت سے سعودی عرب خود ایک چھوٹا سا براعظم ہے جو ایشیاء اور افریقہ کو الگ کرتا ہے اور تمدنی اعتبار سے دونوں برا عظموں کے درمیان رابطے کی کڑی ہے۔ مملکت سعودی عرب کی حدود اراضی خط استواء کے شمال جنوب میں 15 ڈگری تک پھیلی ہوئی ہیں۔ آبادی کے پھیلاؤ میں مملکت کے محل وقوع اور آب و ہوا اور رطوبت کو کافی دخل ہے۔ اس کے علاوہ ارضی خصوصیات کے تنوع نیز اس کی زرعی پیداوار اور حیوانات کی افزائش پر بھی موسم اور آب و ہوا کا واضح اثر ہے۔ مملکت کے مشرق میں خلیج عرب ہے اور مغرب میں بحرا حمر جس کی وجہ سے یہاں کی آب و ہوا نہایت خوشگوار اور معتدل ہے۔ اپنے محل و قوع اور موسمی اثرات کی بناء پر سعودی عرب تاریخ کے مختلف ادوار میں اندرون مملکت و بیرون ملک سفر کےلیے انسانی قافلوں کی گزر گاہ رہا ہے۔ مملکت کے شمال میں اردن اور عراق ہیں مشرق میں خلیج عرب بحرین قطر متحدہ امارات اور کویت ہیں۔ جنوب میں یمن اور سلطنت عمان ہیں اور مغرب میں بحر احمر ہے۔
Flag Counter