Maktaba Wahhabi

339 - 372
شادی کے موقع پر تعاون و شراکت 1۔مال کی صورت میں تعاون و شراکت شادی و بیاہ کے موقع پر مال و متاع اور سرمایہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔جس کی بنا پر انسان خواہش رکھتا ہے کہ عزیز و اقارب اس سے تعاون کریں تاکہ اس کا بوجھ کم ہوسکے۔شریعت اسلامیہ بھی اسی چیز کاتقاضاکرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِنَّ اللّٰہ یَأمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَ اِیْتَائِ ذِی الْقُرْبیٰ وَیَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ﴾۵۷؎ ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں عدل،احسان اورقرابت داروں کو(امداد) دینے کا حکم دیتا ہے اوربے حیائی،بُرے کاموں اور سرکشی سے منع کرتا ہے۔‘‘ ﴿وَتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی وَلَاتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾۵۸؎ ’’اور تم نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں تعاون روارکھو اور بُرائی اور زیادتی کے کاموں میں تعاون سے اجتناب کرو۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ((اذا کان احدکم فقیرا فلیبدا بنفسہ وان کان فضلا فعلی عیالہ وان کان فضلا فصلی ذوی قرابتہ او قال علی ذوی رحمہ وان کان فضلا فھاھنا و ھاھنا)) ۵۹؎ ’’جو شخص غریب ہو سب سے پہلے اپنے اوپر خرچ کرے اور اگر وہ غنی ہو تو پھر اپنے اہل خانہ پر اور اگر اس کے افراد خانہ خوشحال ہوں تو اپنے عزیز و اقارب پر خرچ کرے اگر وہ مال دار ہوں تو اسی ترتیب سے اپنا مال صرف کرے۔‘‘ ولیمہ کی دعوت میں شریک ہونا شادی ایک خوشی کا موقع ہے جس بناپر دعوت ولیمہ کی جاتی ہے اور خوشی اس سے دوبالا اور پُررونق ہوگی کہ عزیز و اقارب اور دوست،احباب اس میں شرکت کریں۔ویسے بھی دعوت ولیمہ اکثر علماء و محدثین کے ہاں فرضیت اور وجوب کا درجہ رکھتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ولیمہ اور اس میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی شرکت و تعاون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر سے واپسی پر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ولیمہ کے لیے کچھ نہ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ میں اعلان فرمایا: ((ومن کان عندہ شئ فلیجئ بہ)) ۶۰؎ ’’جس شخص کے پاس کوئی کھانے کی چیز ہے وہ یہاں لے آئے۔‘‘ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چمڑے کا دستر خوان بچھایا بعض صحابہ کھجوریں اور بعض گھی لے کر آگئے جبکہ بعض ستو لے کر آگئے(صحیح مسلم میں ہے) بعض صحابہ پنیر لے کر آگئے پھر خودہی لوگوں نے اس کا حلوہ بنایا اور اسی حلوے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دعوت کی گئی۔‘‘ غمی میں تعاون و شراکت انسانی زندگی خوشی اور غمی،رطب و یابس اور ہر قسم کے نشیب و فراز کا مجموعہ ہے۔اس سرزمین فانی کا کوئی انسان ان لمحات و مراحل
Flag Counter